• news

عمران بے خبر‘ الیکشن میں تلخ حقائق کا سامنا کرنا پڑیگا‘ عوام ووٹ سے جواب دینگے: شہبازشریف

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ٹویٹ میں کہا ہے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا زمانہ گیا۔ عمران خان اپنے ماضی کے قیدی اور حقیقت سے نابلد ہیں۔ عوام حکومت کے بارے میں کیا کہتے ہیں‘ وزیراعظم بے خبر ہیں۔ آئندہ الیکشن میں انہیں تلخ حقائق کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عوام اپنے ووٹ سے انہیں جواب دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن