• news

چینی بنک سے ایک ارب 30کروڑ ڈالر قرض موصول عالمی بنک نے بھی50کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

کراچی‘ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ‘صباح نیوز) سٹیٹ بنک آف پاکستان کو چینی بنک سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔ یہ رقم چینی بنک سے ترقیاتی فنڈ، کرونا سے نمٹنے اور غیر ملکی ادائیگیوں کیلئے ملی ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق چینی بنک سے وصول کی گئی رقم حکومت پاکستان نے قرض لی ۔ واضح رہے کہ سٹیٹ بنک نے 23 جون سے اب تک 3 ارب ڈالر کی ترسیلات وصول کی ہیں۔ دریں اثناء عالمی بنک نے بھی پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی۔ اعلامیہ کے مطابق قرض کی منظوری ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی۔ پاکستان کو یہ قرض آسان شرائط پر دیا گیا۔ پچیس کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے فراہم کرنے ہیں۔ پچیس کروڑ ڈالر انٹرنیشنل سیف برائے ترقی و بحالی نے فراہم کئے۔ قرض کی رقم معاشی اصلاحات‘ کرونا کی روک تھام پر خرچ کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن