• news

ایل او سی، بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ ، گولہ باری، 15سالہ لڑکا شہید، پاک آرمی کی جوابی کاروائی

ہٹیاں بالا (نامہ نگار) بھارتی فوج کی دوسرے روز بھی لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ سے پندرہ سالہ بچہ شہید، مقامی لوگ کئی گھنٹوں تک زیر زمین مورچوں میں پناہ لینے پر مجبور رہے۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں جس کے بعد مقامی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی علی الصبح بھارتی فوج نے وادی لیپہ کی ڈھوک ڈنہ پر بلا اشتعال گولہ باری شروع کر دی۔ بھارتی گولہ باری کے باعث پندرہ سالہ محمد توحید ولد محمد اسماعیل ساکن تلہ واڑی شہید ہو گیا۔ بھارتی گولہ باری کے باعث چننیاں بازار مکمل طور پر بند ہو گیا۔ سرحدی دیہاتوں کے عوام کئی گھنٹے تک زیر زمین مورچوں میں پناہ لینے پر مجبور رہے۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنوں کو سانپ سو نگھ گیا جس کے بعد مقامی آبادی نے سکھ کا سانس لیا۔

ای پیپر-دی نیشن