پاکستان ایران تعلقات کیخلاف دشمن کی سازشیں
مکرمی!ہمسایہ ممالک خصوصاًبرادرمسلم ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کابنیادی ستون ہیں۔پاکستان کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اگر برادرممالک کے درمیان کوئی غلط فہمی یاتنازع ہے تواسے بات چیت کے ذریعے حل کرایاجائے۔پاکستان اورایران کے تعلقات تاریخی اورمثالی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ ایران کواپنادوست اوربھائی سمجھا ہے۔دونوں ملکوں نے ماضی میں ہر آزمائش اورمشکل گھڑی میں ایک دوسرے کابھرپورساتھ دیا اور مددکی۔قیام پاکستان کا اعلان ہواتوسب سے پہلے ایران نے پاکستان کو تسلیم کیا۔اسی طرح جب ایرانی انقلاب آیا تو پاکستان نے فوری طورپرنئی حکومت کو تسلیم کیااوربھرپورتعاون کیا۔ اسی طرح بہت سے عالمی ایشوزپردونوں ملکوں کا موقف ایک ہے۔مسئلہ کشمیرپرایران نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی۔دونوں ملکوں کے صدوراوروزرائے اعظم نے تعلقات کے فروغ کیلئے کئی سرکاری دورے کیے۔پاکستان سے ہرسال لاکھوں کی تعدادمیں زائرین ایران جاتے ہیں۔ اسی طرح ماضی میں بڑی تعدادمیں ایرانی طلبہ وطالبات پاکستان میں تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔ایران اورپاکستان میں ایک قدرمشترک یہ بھی ہے کہ دونوں ملک اسلامی جمہوریہ ہیں۔ جہاں عوام کے ووٹوں سے حکومتیں بنتی ہیں۔پاکستان اور ایران کے تعلقات کو سبوتاژ کر کی دشمن سازشیں بن رہا ہے ان سے خبر دار رہنے کی ضرورت ہے۔(بنت زہرہ پھول نگر)