• news

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم انسانیت کا ضمیر جھنجھوڑ رہے ہیں: شہباز شریف

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم پر احتجاج کرتے ہوئے ساٹھ برس کے بشیر احمد کو کم سن نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج کا ظلم اور بربریت انسانیت کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہے۔ پوری دنیا کے مہذب، انصاف، قانون اور انسانیت پر یقین رکھنے والے انسانوں کو بھارتی بربریت کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ یورپی یونین، امریکہ اور او۔آئی۔سی اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے بھارت کے خلاف جنگی جرائم کی کارروائی شروع کرائیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں، اللہ تعالی شہداء کے اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔

ای پیپر-دی نیشن