• news

کرونا دوران متعدد ذاتی غلطیوں پر نیوزی لینڈ کے وزیر صحت خود کو احمق قرار دیکر مستعفی

لندن (عارف چودھری) کیویز وزیرصحت ڈیوڈ کلارک نے ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران اٹھائے گئے اقدمات کی خلاف ورزی کرنے پرخود کو 'احمق' قرار دیا اور پھر گزشتہ ہفتے انہوں نے ایک مقبول ہیلتھ اہلکار پر بارڈ پر کی جانے والی غلطیوں کا ذمہ دارقرار دیا تھا جس پر لوگوں کی جانب سے انتہائی غصے کا اظہار کیا گیا۔ استعفے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیوڈ کلارک نے کہا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے پوری توانائی خرچ کی۔"مجھ پر یہ بہت واضح ہو گیا ہے کہ مسلسل ذمہ داری پر رہنا مجھے حکومت کے کووڈ 19کیخلاف مجموعی اقدامات سے دور کر رہا ہے"۔

ای پیپر-دی نیشن