• news

راجہ پرویز اشرف کی رتوڈیرو ریفرنس میں بریت پر فیصلہ مؤخر

اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت میں زیر سماعت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی رتوڈیرو ریفرنس میں بریت پر فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔ جمعرات کو سماعت کے دوران عدالت نے رتوڈیرو رینٹل پاور ریفرنس میں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ 8 جولائی تک ملتوی کر دیا۔ یاد رہے کہ رتو ڈیرو ریفرنس میں 8 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جن میں سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع، سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ ملزمان میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن