سگریٹ نوشی اور کرونا کا باہمی تعلق دیکھا گیا ہے: عالمی ادارہ صحت
لاہور (نیٹ نیوز) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری کی شدت اور اموات کے امکانات کا آپس میں تعلق دیکھا گیا ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کتنے زیادہ خطرات کے شکار ہوتے ہیں، ڈبلیو ایچ او کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی اور کووڈ انیس کے درمیان تعلق رکھنے کے حوالے سے کی جانے والی 34 مختلف سٹڈیز کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کرونا وائرس کے شکار ہوکر ہسپتال میں داخل ہونے والے 18 فیصد افراد سگریٹ نوشی کرنے والے ہیں اور یہ کہ سگریٹ نوشی اور کرونا کے شدید اثرات یا اموات میں تعلق دیکھا گیا ہے۔