عظیم انسان
زیر تبصرہ کتاب ’’عظیم انسان‘‘ محمداخترکی تصنیف ہے جو 376 صفحات پر مشتمل ہے ، کتاب کو ’’تخلیق انسان عظمت انسان، نیک انسان زندہ انسان، سچے انسان اور عظیم انسان‘‘ چھ عناوین کے تحت ترتیب دیا گیا ہے۔ کتاب میں صفحہ ایک سے 71 تک انسان کی پیدائش تک گزرنے والے تمام مراحل پر بھی قرآن کی روشنی میں بحث کی گئی ہے ، 71 سے 99 تک صفحات انسان کی عظمت کے بارے میں ہیں ، 99 سے 165 صفحہ تک بالترتیب نیک انسان اور زندہ انسان پر مباحث ہیں۔ 165 سے 191 تک سچے انسان کے عنوان پر گفتگو کی گئی ہے۔ پھر 191 سے 375 تک عظیم انسان کے عنوان پر مفصل ، مدلل گفتگو ہے جس میں دیگر انبیاء کرامؑ اور سیدالانبیاؑء کا تذکرہ ہے، کتاب اختر بکس 267 جی بلاک گلشن راوی لاہور سے دستیاب ہے۔ (تبصرہ ڈاکٹر شاہ نواز تارڑ)