پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی، چیف جسٹس نے جوڈیشل کمشن کا اجلاس پرسوں طلب کر لیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس گلزار احمد نے پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے متعلق 6 جولائی 2020 کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ 6 جولائی بروزپیرکو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا ،جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے چار ناموں پر غور کیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق رجسڑار پشاور ہائیکورٹ خواجہ وحید الدین اور وکیل انعام خان کے ناموں پر غور کیا جائے گا ،جبکہ سیشن ججز فضل سبحان اور یونس خان کو بھی پشاور ہائیکورٹ میں بطور جج تعینات کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔