ننکانہ: گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان کا اقدام خودکشی
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان کی خودکشی کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق بخاری ٹائون شاہکوٹ کے 24 سالہ ابوبکر کا گھر میں معمولی جھگڑا ہوگیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی ریسکیو1122 نے زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال منتقل کردیا۔