حکومت سنوکر فیڈریشن کیلئے سپیشل گرانٹ دے: منور حسن شیخ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان بلیرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کے صدر منور حسن شیخ نے کہا ہے کہ حکومت سنوکر فیڈریشن کی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کرنے کے ساتھ انٹرنیشنل ایونٹس پر خرچ کئے اخراجات کے لئے سپیشل گرانٹ بھی مہیا کرے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ سے ملنے والی دو ملین کی سالانہ گرانٹ بہت کم اس سے تو ایک ایونٹ بھی منعقد کروانا ناممکن ہے اور حکومت اس کم گرانٹ پر نظر ثانی کرتے ہوئے اضافہ کرے۔