ٹریننگ کیمپ عید کے بعد‘ایشیا کپ کی تیاری کرینگے : اکرم خان
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کرکٹ آپریشنز اکرم خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کئی کرکٹ سیریز ملتوی یا منسوخ ہوچکی ہیں ‘بورڈ اب کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں واپسی کا سوچ رہا ہے اور ذہن میں صرف ٹی ٹونٹی کرکٹ اور اسی پر فوکس ہے ۔کھلاڑی اور کوچز کھیل میں واپسی کیلئے پر عزم ہیں ‘جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرینگے ۔بائولرز کو واپسی کیلئے کم از کم ایک ماہ در کا رہو گا۔ ہمارا اب ایشیا کپ ہدف ہوسکتا ہے ‘کھلاڑیوں کو تیاری کیلئے واپس لائیں گے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیاکپ کی ستمبراور اکتوبر میں میزبانی کا پلان بنا رہا ہے ۔کھلاڑیوں سے بات کی تاہم سب کرونا وائرس کی وجہ سے پریشان ہیں ۔صورتحال میں بہتری نہ ہونے کی وجہ سے بھی پریشانی ہے ۔ امکان ہے کہ عید کے بعد کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیلئے بلایا جائے گا۔گھر یا میدان میں ٹریننگ بہت مختلف ہوتی ہے ‘خلا کو پر کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔کچھ کھلاڑیوں نے عید سے قبل انفرادی ٹریننگ کی درخواست کی تھی تاہم مشکل صورتحال کی وجہ سے ایسا نہیں کرسکتے ۔