ملکی دفاع کی خاطر پوری قوم ایک پیج پر ہے: فیضان خالد ورک
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری فیضان خالد ورک نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کی خاطر ساری قوم ایک پیج پر ہے پاکستان کے عوام غیور اور بہادر ہے جو وطن عزیز کے دفاع کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں وقت آنے پر دشمن کو ہر طرح کی جارحیت کا کڑا جواب دے گی، عوام افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فیضان خالد ورک نے کہا کہ قوم کا اتحاد اور وطن عزیز پر مٹ مٹنے کا جذبہ کلیدی اہمیت رکھتا ہے پاکستان کے عوام وطن عزیز پاکستان سے جس طرح والہانہ محنت کرتے ہیں اسی طرح وطن کے دفاع کی خاطر اپنا تن من دھن قربان کرنے کیلئے بھی ہمیشہ تیار ہیں۔