نیوزی لینڈ میں کرونا وائرس ض کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا
ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ میں کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ نیوزی لینڈ میں اب تک سرگرم کیسز کی تعداد 18 پر برقرار ہے، ان سب افراد کو قرنطین میں رکھا گیا ہے یا آئسولیشن میں ہیں۔ جمعہ کو نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں ہے۔ بیان میں مزیدبتایا گیا کہ تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 1,180 رہ گئی ہے، جو عالمی ادارہ صحت کو رپورٹ ہونے والی تعداد ہے۔