• news

فورسز نے سٹاک ایکسچینج حملہ ناکام بناکربھارت کی محنت پر پانی پھیر دیا:مصطفیٰ کمال

لاہور(کلچرل رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی اداروں نے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا کر بھارت کی مہینوں کی محنت اور اربوں روپے آٹھ منٹ میں ضائع کر دیئے۔ بھارت دیدہ دلیری سے نہتے اور معصوم کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ تین سالہ معصوم کشمیری بچے کے سامنے اسکے نانا کو قتل کرنے کے شرمناک واقعے نے پوری انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا۔ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ماورائے عدالت قتل کررہا ہے اور اسے کوئی روکنے والا نہیں ہے۔ کراچی میں راء کا تسلط قائم تھا، پی ایس پی نے کراچی میں کشمیر کی جنگ لڑی ہے اور انڈیا کی جڑوں کو پاکستان سے اکھاڑ پھینکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے اراکین نیشنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن