• news

امریکی کمانڈرز کا افغانستان سے مکمل انخلاء الیکشن کے بعد تک مؤخر کرنے کا مشورہ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی فوج کے ٹاپ کے کمانڈرز کا خیال ہے کہ نومبر کے بعد بھی 4 ہزار امریکی فوجی افغانستان میں ہی تعینات رہنے دیئے جائیں اور اس طرح سے مکمل انخلاء صدارتی الیکشن کے بعد تک موخر کر دیا جائے۔ یہ بات امریکی محکمہ دفاع اور وائٹ ہاؤس حکام کے مابین گزشتہ ماہ طے پائی تھی۔ پنٹاگان حکام نے انتباہ کیا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں مکمل انخلاء سے افغانستان ایک بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔ اسی طرح وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ نومبر تک مکمل انخلاء سے فوجی اس بات پر مجبور ہو جائینگے کہ وہ بہت سا فوجی سازو سامان افغانستان میں ہی چھوڑ جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن