• news

مسلم پارک‘ قاضی پارک کے ٹرانسفارمرز اضافی لوڈ سے آئے روزخراب

لاہور (نیوزرپورٹر)شاہدرہ کے علاقہ مسلم پارک‘ قاضی پارک‘ پراچہ کالونی‘ اتحاد پارک جھلاراں چوک میں 200 کے وی ٹرانسفارمر پر غیر قانونی طور پر روڈ کراسنگ اور ڈبل سورس کنکشنز کی وجہ سے اضافی لوڈ پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر خراب ہونا معمول بن گیا اور گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے۔ اہل علاقہ نے صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف لیسکوسے اپیل کی ہے کہ ٹرانسفارمر سے اضافی بوجھ ختم کرکے بجلی کا تعطل ختم کیا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ ایس ڈی او کو درخواست دے چکے ہیں لیکن ایس ڈی او سب ڈویژن شاہدرہ ہر بار یہ کہہ کر ٹرخا دیتے ہیں کہ نئے ٹرانسفارمر کی پرپوزل بھیجی ہوئی ہے لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفارمر 200KV کی بجائے 400KV لگایا جائے یا پھر لوڈ کم کیا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن