پنجاب پولیس کے12افسروں کا تقررو تبادلہ
لاہور(نمائندہ خصوصی)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے 12 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن شاکر حسین داور کو ڈی پی او جہلم ،ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار شعیب انور کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکیورٹی سی پی او پنجاب لاہور، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکیورٹی سی پی او پنجاب لاہورمحمد انور کھیتران کو سنٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ایس ڈی پی او کینٹ گوجرانوالہ شاہد نواز کو ایس ڈی پی اووزیر آباد گوجرانوالہ،ایس ڈی پی اووزیر آباد گوجرانوالہ اے ایس پی اکرام اللہ کو ایس ڈی پی او کینٹ گوجرانوالہ،ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول لودھراںاعجاز حسین کو ایس ڈی پی او صدر خانیوال ،ایس ڈی پی او صدر خانیوال نعیم عباس کو ایس ڈی پی او میلسی وہاڑی ،ایس ڈی پی او میلسی وہاڑی محمد سعید انور کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول کی سپرد ،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز راولپنڈی سید اظہر حسن شاہ کو ایس ڈی پی او صدر چکوال ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اوکاڑہ خالد محمود کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز منڈی بہائوالدین کی خالی آسامی پراور ایس ڈی پی او صدر چکوال امجد شہزاد کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔