گھریلو حالات ، جھگڑے:فیروز والہ ،خاتون ،شورکوٹ میںشادی شدہ شخص کی خودکشی
فیروزوالہ+شورکوٹ (نامہ نگاران) مرید کے کے علاقہ میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکرجواں سالہ خاتون (ز)نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی ،پولیس نے متوفیہ کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کردی۔ادھر شورکوٹ کے نواحی علاقہ موضع بھنگو کے رہائشی آفتاب بھنگو نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر گندم والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس کی حالت غیر ہونے پرتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شورکوٹ پہنچا دیا، نازک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔