• news

خوراک‘ ٹرانسپورٹ‘ سروسز‘ انسانی حقوق و اقلیتی امور کے صوبائی سیکرٹریز تبدیل

لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 4 صوبائی محکموںکے سیکرٹریز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اسد الرحمان گیلانی کو تبدیل کر کے سیکرٹری خوراک پنجاب، سیکرٹری سروسز صاحبزادہ شہر یار سلطان کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری انسانی حقوق اقلیتی امور ڈاکٹر محمد شعیب اکبر کو تبدیل کر کے سیکرٹری سروسز پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ ان کے پاس سیکرٹری انسانی حقوق اور اقلیتی امور کا اضافی چارج بھی ہوگا۔ جبکہ سیکرٹری خوراک وقاص علی محمود کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن