• news

عدالتی حکم پر شہباز شریف کے اینٹی باڈیز‘ کرونا ٹیسٹ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) عدالتی حکم پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے اینٹی باڈیز اور کرونا ٹیسٹ کے سیمپل لے لئے گئے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی رپورٹس کل آنے کا امکان ہے۔ شہباز شریف کی دونوں ٹیسٹوں کی رپورٹ انسٹیوٹ آف پبلک اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈائریکٹر عدالت میں پیش کریں گے۔ دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس پہنن کر گاڑی میں ہائیکورٹ آئے، شہباز شریف نے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر ضمانتی مچلکوں پر دستخط کیے۔

ای پیپر-دی نیشن