لاہورسمیت کئی شہروں میں طوفان، بارش:چھتیں دیواریں گرنے سے3بچے جاں بحق
لاہور،بھکھی ( سپورٹس رپورٹر+نامہ نگاران) لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں طوفان وآندھی کے بعد بارش ہوئی گرمی کا زور ٹوٹ اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ مختلف حادثات میں 3افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ چشمہ، کندیاں، میانوالی، واں بھچراں،ننکانہ قصور،شیخو پورہ اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش سے دکانوں پر لگے شیڈ اور سائین بورڈ بھی گر گئے۔ کئی علاقوں میں بجلی کے پول اور درخت بھی گر گئے۔ جس سے بجلی کا نظام درہم برہم کئی مکان زمین بوس ہو کر رہ گئے۔ گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔سینکڑوں فیڈر ٹرپ کر گئے۔ بھکھی کے نواحی قصبہ چار چار چک میں دیوار گرنے سے اسلم کا چھ ماہ کا پوتا جاں بحق اور بیس سالہ بھتیجی زخمی ہو گئی ، تلہ گنگ میں چھت گرنے سے بچی جاں بحق جبکہ اسکی دادی اور پھوپھی زخمی ہو گئیں،شیخوپورہ کے علاقہ سچا سودا میں چھت منہدم ہونے کے باعث چھ سالی بچی جاں بحق ہو گئی،لاہور ٹائون شپ میں گھر کی دیوار گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا،آج کشمیر اسلام آباد ماٹک جہلم لاہور ،قصور سمیت کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے۔