• news

رحیم یار خان: کراچی سے لاہور آنیوالی شالیمار ایکسپریس کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، ڈرائیور، اسسٹنٹ زخمی

ملتان ‘رحیم یار خان + جیٹھہ بھٹہ (نمائندہ خصوصی ‘کرائم رپورٹر/ نامہ نگار)کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس آٹومیٹک کانٹا چینج کرنے کے دوران کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی انجن اور مسافر بوگی کو نقصان تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس جیٹھہ بھٹہ کے نزدیک آٹو میٹک کانٹا چینج کرنے کے دوران کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں شالیمار ایکسپریس کے انجن اور ایک مسافر بوگی کو نقصان پہنچا جبکہ مال گاڑی کی چار بوگیاں بری طرح متاثر ہوئیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ریلوے ذرائع کے مطابق آٹو میٹک کانٹا تاخیر سے چینج ہونے کے باعث ہلکی رفتار میں لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس ریلوے لائن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجہ میں اپ اور ڈائون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہو گئی اور دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک دیا گیا جبکہ ٹریک کی بحالی کے لیے امداد ریلیف ٹرین موقع کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی حادثہ پر سی ای او ریلوے دوست علی لغاری نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق انکوائری کمیٹی کے ممبران میں سی او پی ایس عامر بلوچ، چیف انجنئیر ارشاد الحق اور چیف مکینیکل لوکوموٹیو عبدل المالک شامل ہیں جو کہ حادثے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ سی ای او کو اڑتالیس گھنٹے میں پیش کریں گے،حادثے کے بعد سی ای او ریلوے نے ڈی ٹی او ملتان اور ڈی ایس سی ملتان کو فوری طور پر معطل کرکے انکوائری اور قانون کے مطابق کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن