• news

مندر کی تعمیر، وزیراعظم کی اسلامی نظریہ کونسل سے مشاورت کی ہدایت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر اسلامی نظریہ کونسل سے رہنمائی اور مشاورت حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔ اسلامی نظریہ کونسل کی سفارشات کے بعد ہندو برادری کی عبادت گاہ کی تعمیر کیلئے فنڈز سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ اس حوالے سے تمام تر سماجی اور مذہبی پہلوئوں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی اور اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن