سٹاک مارکیٹ، ایک ہفتے کے دوران انڈیکس میں 3 فیصدسے زائد اضافہ
کراچی (کامرس ڈیسک )ایک ہفتے میں 100انڈیکس میں 3عشاریہ 3 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس ایک ہفتے میں سٹاک مارکیٹ کا 100انڈیکس 1ہزار 112پوائنٹس اضافے سے 35ہزار 51پوائنٹس پر پہنچ گئی جبکہ 43 ارب روپے مالیت کے ایک ارب 25 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، ایک ہفتے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ220 ارب روپے اضافے سے 6ہزار 6سو42ارب روپے ہوگئی۔