فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبہ بروقت مکمل کرنے کیلئے اضافی لیبر لگانے کی ہدایت
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبہ بروقت مکمل کرنے کے لئے اضافی لیبر لگا کر دن رات کام کیا جائے۔انڈر پاس کی 60میٹر طویل بیرل پر چھت ڈالنے کا کام رواںماہ کے وسط تک مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کی 880 میں سے 710 پائلوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔