• news

مودی تاریخ پڑھیں، گلگت بلتستان کے جھوٹے دعویٰ پر بھارتی دانشور نے آئینہ دکھا دیا

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گلگت بلتستان سے متعلق جھوٹے دعوے پر معروف بھارتی دانشور سدھیندرا کلکرنی نے انہیں تاریخ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔ معروف بھارتی دانشور سدھیندرا کلکرنی نے کہا کہ توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والے مودی جان لیں کہ جموں کے مہاراجا نے کبھی گلگت بلتستان پر حکومت نہیں کی بلکہ گلگت بلتستان نے ہری سنگھ کے بھارت سے الحاق کے فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں الیکشن کے اعلان پر اعتراض کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ چلاس اور شمالی علاقہ جات میں بدھ مت کے قدیم تاریخی ورثے موجود ہیں۔ پاکستان ان پرکسی قسم کا حق نہیں رکھتا، پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایسی کسی بھی کوشش سے دور رہے جس سے بھارت کی جغرافیائی اثرات پڑتے ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن