کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدرکا 21واں یوم شہادت عقیدت واحترام کیساتھ منایاگیا
شیخوپورہ(این این آئی)پاک فوج کے شیر دل جوان کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر)کا 21واں یوم شہادت شیخوپورہ سمیت ملک بھرمیں بڑے عقیدت واحترام کیساتھ منایاگیا ۔ تقریبات میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیاانھوں نے 1999ء میں بھارت کے خلاف کارگل کے معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970ء کو صوابی میں پید اہوئے۔ ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام کرنل شیر خان رکھا تھا۔