• news

نظم و ضبط کی خلاف ورزی‘ تحریک انصاف کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار کی بنیادی رکنیت ختم‘ 7 روز میں اپیل کر سکتی ہیں

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی نظم و ضبط کمیٹی سکیڈ نے پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے تحریری حکمنامہ بھی جاری کردیا۔ تحریک انصاف سکیڈ نے فیصلہ میں لکھا کہ تمام ثبوت و شواہد کے معائنے اور عظمیٰ کاردار کے موقف کو سننے کے بعد قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب قائل ہے کہ عظمیٰ کاردار نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور بطور رکن پنجاب اسمبلی بھی عظمیٰ کاردار کا رویہ نامناسب اور منصب کے شایان شان نہیں۔ عظمیٰ کاردار قائمہ کمیٹی کے فیصلے کو سات روز میں تحریک انصاف کی اپیلیٹ کمیٹی کے روبرو چیلنج کرنے کی مجاز ہوں گی۔ عظمیٰ کار دار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔ میڈیا کے ذریعے پارٹی رکنیت ختم کرنے کا پتہ چلا۔ وکلاء سے مشورے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرونگی۔

ای پیپر-دی نیشن