• news

شہباز شریف شفایاب کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کرونا کوشکست دیدی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا ڈاکٹرزنے تین ہفتے تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔ میاں شہباز شریف نے کرونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آنے پر خود کو 14 دن سے زائد آئیسو لیشن میں رکھا، انٰسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سے شہبازشریف نے آئیسولیشن عرصہ مکمل کرنے کے بعد ٹیسٹ کروایا جو اب نیگٹو آ گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی رپورٹ نیگٹو آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم اور قوم کی دعائوں سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن