• news

گردن پر چھری رکھنے کا الزام، گرانٹ فلاور نے یونس خان سے معافی مانگ لی

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے الزام عائد کیا گیا تھا کہ یونس خان نے ایک مرتبہ ان کی گردن پر چھری رکھ دی تھی، تاہم اب انہوں نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ گرانٹ فلاور نے یونس خان سے رابطہ کرکے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان پر شرمندہ ہیں۔ میں آپ کی اور پاکستان کی عزت کرتا ہوں۔ اندازہ نہیں تھا کہ انٹرویو کے بعد پوچھا جانے والا سوال میڈیا اتنا اچھالے گا۔ گرانٹ فلاور نے باسط علی سے بھی رابطہ کرکے معذرت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن