5جولائی،بھٹو کا تختہ الٹنے کیخلاف پی پی شیخوپورہ نے یوم سیاہ منایا
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) 5جولائی 1977 ء کومنتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹنے کیخلاف شیخوپورہ میں بھی یوم سیاہ منایا گیا اس سلسلہ میں مرکزی احتجاجی تقریب پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز مت ورک کے ڈیرہ پر ہوئی جس میں پارٹی کے ضلعی نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ ،سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی ،پارٹی کے سینئر رہنمائوں افتخار علی بھٹی ،بدر اقبال،سید کاشف گیلانی ، چودھری فہد محمود ،مرزا فہیم بیگ ،ملک ظہیر عباس، لیاقت علی گجر، ذوالفقار جوپھی ، میاں عدنان سعید،ندیم ،اللہ دتہ سمیت دیگرنے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری خالق عزیز مت ورک، چودھری منیر قمرواہگہ، سید ندیم عباس نے کہاکہ فوجی آمر نے عوام کے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹ کر پاکستان کی ترقی ،خوشحالی پر جوکاری ضرب لگائی اس کے اثرات آج تک قوم بھگت رہی ہے ۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔