ایکسرے روم کے متعلق من گھڑت خبروں میں کوئی حقیقت نہیں : ڈاکٹر زونیرہ
قصور(نمائندہ نوائے وقت)اپنی ڈیوٹی ہمیشہ فرض سمجھ کر کی ہے اور فرض سے غداری کرنا ایمان سے کھیلنا ہے ڈاکٹرایک ایسا پیشہ ہے جو صرف خدمت خلق سے سرشارہے اور انسانی دردرکھتے ہوئے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر زونیرہ ریڈالیوجسٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا گزشتہ دنوں چند اخبارات میں ایکسرے روم کے متعلق من گھڑت کہانیاں بنا کر حقائق سے برعکس خبریں شائع کی گئی۔