• news

ملکی دفاع‘ آزادی کشمیر کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہیں: علامہ زبیر ظہیر

لاہور (نیوز رپورٹ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام محب وطن عوام ملکی سلامتی‘ دفاع اور آزادی کشمیر کے لئے افواج پاکستان اور اداروں کے ساتھ ہیں۔ پوری قوم فاشسٹ مودی کے تکبر اور غرور کو خاک میں ملانے کے لئے ہر طرح تیار ہے۔ وہ آج اسلامی جمہوری اتحاد لاہور کے کارکنوں سے مرکزی دفتر فردوس مارکیٹ گلبرگ میں خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس کی صدارت صدر لاہور مولانا محمد عبداللہ نے کی۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ ہم مظلوموں پر ظلم کا مزہ چکھانے کے لئے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر اور ہندوستان کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ منافقت بند کر کے اعلان جہاد کریں۔ ہندو بنئے کا دماغ دو دن میں ہی ٹھکانے آجائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ ہندو قوم دنیا کی بزدل ترین قوم ہے جس کا علاج صرف اور صرف جہاد اور ٹھکائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن