ممبئی میں گول گپوں کے شوقین افراد کیلئے اے ٹی ایم مشین نصب
ممبئی (نیٹ نیوز) لوگ وبا کے دوران ریسٹورینٹس اور سڑکوں پر لگی ریڑھیوں کے کھانے کو بے حد یاد کر رہے ہیں جو کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر زیادہ تر ممالک میں تاحال بند ہیں لیکن بہت سے لوگ اس صورتحال میں انوکھے آئیڈیاز اپنائے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں بھارت میں ایک ایسی اے ٹی ایم مشین نصب کی گئی جس میں لوگ گول گپے نکال سکتے ہیں اور کرونا وبا کے دوران بھی چٹ پٹے گول گپوں کا مزہ لے سکتے ہیں۔ صارف پیسے ڈال کر اپنے پسندیدہ گول گپے حاصل کر سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس اے ٹی ایم مشین کے آئیڈیاز کو خوب سراہا جا رہا ہے۔