ہربنس پورہ: دشمنی پر مخالفین نے سابق ہیڈ کانسٹیبل کو دوست سمیت قتل کر دیا
لاہور (نامہ نگار) ہربنس پورہ کے علاقے میں پرانی رنجش پر موٹر سائیکل سواروں نے کیری ڈبہ میں سوار مخالفین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت کاشف اور محمد کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مقتولین میں ایک سابق ہیڈ کانسٹیبل کاشف اور دوسرا اس کا ہم نام دوست تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں نعشیں قبضے لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق سابق ہیڈ کانسٹیبل کاشف کی اپنے ماموں زاد سے پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی۔ ابتدائی طور پر دونوں قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتے ہیں۔ قاتلوں نے واردات کے لئے ایس ایم جی رائفل کا استعمال کیا۔ جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔