اوکاڑہ: زہریلا دہی کھانے سے 3 بچوں سمیت 10 افراد کی حالت غیر
اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ کے موضع اکبر میں زہریلا دہی کھانے سے3بچوں سمیت 10افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ ریسکیو1122نے8افراد کو گوگیرہ اور 2افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اوکاڑہ کے گائوں موضع اکبر میں غلام شبیر ولد نذیر احمد کی دودھ دہی کی دکان سے گائوں کے مختلف رہائشی دہی خرید کر لے گئے جسے کھانے سے گڑیا زوجہ منتظر مہندی، سید غیور حیدر ولد دلشاد حسین، زاشاس‘ حاضر علی خان، زہراں بی بی زوجہ یوسف، یاسر ولد یوسف، ارم دختر یوسف، نسرین زوجہ مظہر، غلام سرور متاثر ہوئے۔ اہل گائوں نے ریسکیو1122کو اطلاع دی۔ ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کے لیے طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔