• news

یو اے ای نے مریخ مشن 15 جولائی کو روانہ کرنے کا اعلان کر دیا

ابوظبی ( آن لائن) اماراتی حکام نے مریخ مشن کی لانچنگ ڈیٹ کا اعلان کردیا، اماراتی خلانورد 15 جولائی کو مریخ کیلئے روانہ ہوں گے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارت نے رواں ماہ 15 جولائی کو مریخ پر مشن روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے اس موقع پر محمد بن راشد اسپیس سینٹر کا کہنا تھا کہ یہ مشن صرف متحدہ عرب امارات کے لیے نہیں بلکہ پورے عرب خطے کے لیے ہے۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ مشن کی لانچنگ سے قبل ماہرین کی ٹیم حتمی جائزہ لے گی تاکہ تسلی کی جاسکے۔محمد بن راشد اسپیس سینٹر نے مشن کو ہوپ مشن کا نام دیا ہے، جس پر اماراتی نوجوان کام کررہے ہیں۔ یہ مارس مشن 2014 میں شروع ہوا تھا جو یو اے کا اپنا تعمیر کر دہ ہے اور اماراتی ٹیم نے خلائی جہاز کا ڈیزائن بھی خود ہی تیار کیا ہے، مشن فروری تک اپنے مدار میں پہنچے گا جب یو اے ای کی گولڈن جوبلی منائی جارہی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن