• news

فیس بک لاگ اِن کی تفصیلات چرانے والی25 ایپس پر پابندی عائد

واشنگٹن ( آن لائن)دنیا میں کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی لاگ اِن تفصیلات چوری کرنے پر 25 موبائل ایپس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان اپیس کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے اور اس پہلے فروری میں بھی گوگل نے 600 ایپس پر پابندی عائد کی تھی۔ سائبرسکیوریٹی فرم ایوینا کی جانب سے گوگل کو الرٹ جاری کیا گیا جس کے بعد گوگل پلے اسٹور سے اینڈرائڈ ایپس کو فوری طور ہٹایا۔ ایپس میں ایسا سسٹم موجود تھا جو آپ کے فون استعمال کرنے پر فیس بک لاگ ان کی تفصیلات کا ریکارڈ کر لیتا تھا۔رپورٹ کے مطابق ایپس کو بیس لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن