خیبر پی کے میں اساتذہ کیلئے ٹیبلٹ کا استعمال لازمی قرار
پشاور(صباح نیوز)محکمہ تعلیم خیبر پی کے (کے پی)نے اساتذہ کے لیے ٹیبلٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹیبلٹ اساتذہ خود خریدیں گے تاہم محکمہ 50فیصد رقم دے گا۔ ٹیبلٹ کے استعمال کی پالیسی کا مقصد اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔صوبائی کابینہ نے 30 اپریل کو پالیسی کی منظوری دی تھی جو سال 2020-21 سے قابل عمل ہوگی، پالیسی کے لیے محکمہ تعلیم اپنے سالانہ بجٹ سے رقم مختص کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے ہر استاد کو 15 ہزار روپے دیئے جائیں گے جبکہ محکمہ تعلیم کا انٹرنل آڈٹ سیل ٹیبلٹ پالیسی کا سالانہ آڈٹ کرے گا۔