• news

ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے 93 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے پاکستان عوامی تحریک کے93کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ ان کارکنوں کے خلاف تھانہ بھیرہ میں مقدمہ درج تھا۔ جس میں امن عامہ کی خلاف ورزی سے متعلق الزامات تھے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے 93 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن