• news

مراد علی شاہ نیب پیش نہ ہوئے‘ کل پھر طلب

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی، جس کے بعد نیب نے مراد علی شاہ کو 8جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ جعلی اکانٹ کے ذریعے اربوں روپے کرپشن کے میگا سکینڈل میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو پیر6جولائی کو طلب کر رکھا تھا، تاہم سید مراد علی شاہ نے بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر نیب تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی ہے۔ قومی احتساب بیورو نے مراد علی شاہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں دو روز بعد 8جولائی کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ نیب نے مراد علی شاہ کو 28سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھجوایا تھا جس کے جوابات مانگے گئے ہیں۔ مرادعلی شاہ اس سے پہلے دو بار نیب دفتر پیش ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن