صفدرآباد:بلدیہ کی غفلت ‘دوران صفائی نالہ ٹوٹ گیا
صفدرآباد (نامہ نگار)میونسپل کمیٹی صفدرآباد کے اہلکاروںکی غفلت اور لاپرواہی۔گندے نالے کی کرین سے صفائی کے دوران نالہ ٹوٹ گیا ۔ گندہ پانی گھروں میں داخل ہونے کا خطرہ ۔تفصیلات کے مطابق مون سون کی بارشوں کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر قراۃ العین ظفر کی ہدایت پر چیف آفیسر رانا محمد اسلم کی نگرانی میں سینٹری ورکروں نے محلہ سعید نگر کے گندے نالے کی صفائی کرین سے کرائی ۔کرین کا پنجہ چوڑا ہونے کی وجہ سے گندہ نالہ متعدد جگہوں سے ٹوٹ گیا ۔جس کی وجہ سے گندہ پانی باہر پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے پہلے گندے نالے کی مرمت اور صفائی کا مطالبہ کیا ہے ۔