• news

ڈالر انٹربنک میں 13پیسے مہنگا، سونا ایک ہزار اضافہ سے ایک لاکھ 5900روپے تولہ

لاہور (کامرس رپورٹر)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر اور دیگر بیرونی کرنسیوںکی قدر میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ مستحکم رہا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 13 پیسے کے اضافے سے 166 روپے 95 پیسے رہی واضح رہے کہ دو روز میں ڈالر 74 پیسے مہنگا ہو گیا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 167 روپے 20 پیسے برقرار رہی۔ دوسری جانب روپے کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ پانچ ہزار نو سو روپے پر پہنچ گئی ہے۔ جیولرز کے مطابق کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ پانچ ہزار نو سو روپے ہو گئی دس گرام سونا آٹھ سو ستاون روپے کے اضافے سے نوے ہزار سات سو بانوے روپے کا ہو گیاجبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت تراسی ہزار دو سو چھبیس روپے فی دس گرام ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن