• news

اے پی سی کل ہو گی‘ مائنس آل کی بات کرتا ہوں: فضل الرحمن

حیدر آباد( نوائے وقت رپورٹ) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی کشتی ڈوبنے والی ہے اگر خود مستعفی ہو جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کل 9جولائی کو ہو گی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو اے پی سی میں بلایا ہے۔ ملک سنگین معاشی بحران کا شکار ہے۔ میں مائنس ون کی نہیں مائنس آل کی بات کرتا ہوں۔ ہمارے دھرنے کے بعد ان کا ڈائون فال شروع ہو گیا تھا۔ اب ان کی کشتی ڈوبنے کے قریب ہے یہ استعفیٰ نہیں دیں گے تو خوار ہوں گے۔ اے پی سی سیاسی جماعتوں کے درمیان یک جہتی پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ ملک معاشی بحران کا شکار ہے۔ اور مستقبل قریب میں بہتری کی گنجائش نظر نہیں آتی۔ حکومت سے تنقید برداشت نہیں ہوتی۔ حکومت کے اتحادی ان سے خوش نہیں۔ فارن فنڈنگ کیس کا کبھی احتساب نہیں ہو گا۔ شوگر ملوں کے جو کیسز سامنے آئے ہیں ان کا اب احتساب نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن