اسلام آباد ہائیکورٹ نے مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستیں غیر مؤثر قرار دیدیں
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماسٹر پلان میں مندر کیلئے جگہ مختص نہ ہونے کا اعتراض مسترد کر دیا اور درخواستوں کو غیر مؤثر قرار دیکر نمٹا دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ حکومت نے مندر کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری ہی نہیں کئے۔ سی ڈی اے نے ابھی تک بلڈنگ پلان کی منظوری بھی نہیں دی۔ سی ڈی اے کے قواعد و ضوابط کے بغیر تعمیر نہیں ہو سکتی۔ وفاق کے مطابق مندر کی تعمیر پر خرچ کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوایا گیا۔ عدالت کے سامنے اس معاملے میں مداخلت کی کوئی بنیاد موجود نہیں۔ تعمیرات سی ڈی اے کے قوانین کے مطابق ہی ہو سکتی ہے۔