• news

طالبان کے حملوں سے امن عمل کو خطرات لاحق ہیں: افغان صدر

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے خبردار کیا ہے کہ طالبان کے حملوں اور پرتشدد واقعات سے ملک میں امن عمل خطرات سے دوچار ہے۔ اشرف غنی نے طالبان سے امن مذاکرات کے بارے میں عالمی برادری کو تفصیلات بتائیں جہاں فریقین تقریباً دو دہائی سے جاری اس جنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ مئی میں طالبان کی جانب سے سیزفائر کی پیشکش کے بعد تشدد میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم حالیہ عرصے میں اس میں تیزی سے اضافہ ہوا جس سے بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار اور شہری مارے گئے۔ پیر کو اشرف غنی نے تین آن لائن کانفرنس میں سے پہلی کانفرنس کی میزبانی کی جس میں عالمی برادری کو ممکنہ امن مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن