مزید 34 لائسنس معطل: یورپی یونین کی 32 ممالک کو پاکستانی پائلٹس گرائونڈ کرنیکی سفارش
لاہور+لندن(نوائے وقت رپورٹ+عارف چودھری) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے مزید 34 پائلٹس کے لائسنس معطل کردیے۔سی اے اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنسنگ نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پائلٹس کے خلاف انکوائری مکمل ہونے تک ان کے لائسنس معطل رہیں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ دیگر مشکوک لائسنس والے پائلٹس 100سے زائد ہیں، ان کی تفصیلات بھی سول ایوی ایشن ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔ دریں اثناء یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے 32 رکن ممالک کوپاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے کی سفارش کردی۔ای اے ایس اے نے رکن ممالک کو خط میں کہا ہے کہ رکن ممالک مشتبہ لائسنس کے تناظرمیں فی الحال پاکستانی پائلٹس سے آپریشنل کام نہ لیں۔ایجنسی نے کہا ہے کہ رکن ممالک میں اگرپاکستانی پائلٹس موجود ہیں تو بتایا جائے کہ ان سے متعلق کیا ایکشن لیا گیا ہے۔7 جولائی کو جاری کیے جانے والے تازہ میمو میں یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نیتمام رکن ممالک سے پاکستانی لائسنس یافتہ پائلٹس کو کام سے روکنے کی سفارش کی ہے اوران سے تمام پائلٹس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔