سی پیک منصوبہ پاکستان چین کے درمیان دوستی‘ خوشحالی کا پلیٹ فارم ہے : اتھارٹی
اسلام آباد (اے پی پی) سی پیک منصوبہ علاقائی رابطے اور خوشحالی کا پلیٹ فارم ہے۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی ایک بڑی علامت ہے۔ پاکستان اور چین علاقائی امن و استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے متحد ہیں۔ اگلے مرحلہ پر خوش اسلوبی کے ساتھ کام جاری ہے۔سی پیک کے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، پاکستان میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کاعمل جاری ہے۔ سی پیک کے تحت ہر شعبے خصوصاً شعبہ توانائی میں تعاون کیا جا رہا ہے، معیشت کی ترقی میں اصلاحات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔